image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 02:25 Hrs(IST)
Sports

غیر جانبدار مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر کوئی بات نہیں ہوئی: نجم سیٹھی

اسلام آباد، 31 مارچ (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ اس نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کو کسی غیر جانبدار مقام یا کسی بھی مرحلے پر پاکستان کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کا خیال پیش نہیں کیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کے بورڈ نے کسی بھی مرحلے پر پاکستان کے ون ڈے ورلڈ کپ کے میچوں کو غیر جانبدار مقامات پر کرانے کا آئیڈیا کسی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو نہیں دیا۔

بھارت رواں سال اکتوبر اور نومبر میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
image