image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:24 Hrs(IST)
Sports

گِل آئی پی ایل 2023 میں 600 رنز بنا سکتے ہیں: پارتھیو

احمد آباد، یکم اپریل (یو این آئی) ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل نے سلامی بلے باز شبھمن گل کی فارم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اس سیزن میں 600 سے زیادہ رنز بناسکتے ہیں۔

گل نے آئی پی ایل کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف 36 گیندوں پر 63 رنز کی اننگ کھیلی، جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
سپر کنگز نے رتوراج گائیکواڈ کی 92 رنوں کی اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنزکے سامنے 179 رنوں کا ہدف رکھا تھا، لیکن گل کی تیزترین نصف سنچری سے جائنٹس نے چار گیند پہلے ہی جیت حاصل کرلی۔
image