image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
Sports

کھچانوف کے چیلنج کو قابو کرتے ہوئے جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچے

پیرس، 06 جون (یو این آئی) سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے منگل کو کیرن کھچانوف کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

جوکووچ نے پہلا سیٹ گنوانے کے بعد واپسی کرتے ہوئے کھچانوف کو 4-6، 7-6(0)، 6-2، 6-4 سے شکست دیکر ریکارڈ 23 ویں گرینڈ سلیم کی طرف قدم بڑھایا۔
سربیا کے تجربہ کار کھلاڑی کو اپنا پہلا بریک پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے تیسرے سیٹ تک انتظار کرنا پڑا لیکن دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک کے بعد انھوں نے زبردست توانائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گھنٹے 38 منٹ میں میچ جیت لیا۔
image