image
Friday, Mar 29 2024 | Time 21:26 Hrs(IST)
Sports

ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کی رپورٹس، پی سی بی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کا انتظار

لاہور، 7 جون (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ اب بھی ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس بلائے جانے کا انتظار کررہا ہے تاکہ ایشیا کپ کی قسمت کا فیصلہ کیا جاسکے جس کے انعقاد میں صرف 2 مہینے رہ گئے ہیں۔

ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بغیر ہی اس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

رواں برس ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں ہونا ہے، اس کے لیے پی سی بی نے ’ہائبرڈ ماڈل‘ تجویز کیا تھا، جس کے تحت ہندوستان کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد یہ نیوٹرل مقام پر منتقل ہو جائے گا اور ہندوستان میچز میں شرکت کے گا، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہے۔
image