image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 04:31 Hrs(IST)
Sports

سنگاپور کا 180 سالہ قدیم کھیلوں کے مقابلے ختم کرنے کا فیصلہ

سنگاپور ، 7 جون (یو این آئی) سنگاپور نے تاریخی گھڑ دوڑ کے مقابلے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ کھیل 180 سالہ قدیم اور دلچسپ تاریخ رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور نے 180 سال کی قدیم تاریخ رکھنے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سنگاپور حکومت نے آئندہ سال ٹرف کلب میں آخری مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

گھڑ دوڑ کے مقابلے ختم ہونے کے بعد 120 ایکڑ پر پھیلے ریس کورس کی زمین کو پبلک اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
image