image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 04:18 Hrs(IST)
Sports

برج بھوشن کے خلاف تحقیقات 15 جون تک مکمل ہو جائیں گی: ٹھاکر

نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ چھ گھنٹے کی میٹنگ کے بعد بدھ کو کہا کہ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس کی تحقیقات 15 جون تک پوری ہو جائے گی۔

ٹھاکر نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے نئے صدر کا انتخاب 30 جون تک ہوگا۔
ریسلنگ فیڈریشن کے روزانہ کے کام کاج کو فی الحال انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی ایڈہاک کمیٹی سنبھال رہی ہے۔
image