image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 13:53 Hrs(IST)
Sports

ہیڈ اسمتھ کی جوڑی کے سامنے ہندوستانی گیند باز پست

لندن، 07 جون (یو این آئی) اوپنر ٹریوس ہیڈ (146 ناٹ آؤٹ) اور اسٹیو اسمتھ (95 ناٹ آؤٹ) کے درمیان ڈبل سنچری شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے بدھ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 327 رن بنالئے۔

میچ کو آسٹریلیا کے حق میں جھکانے والے ہیڈ نے 156 گیندوں پر 146 رن بنائے جبکہ اپنی سنچری کے قریب کھڑے اسمتھ 227 گیندوں پر 95 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 251 رن کی شراکت ہوئی ہے اور صرف 76 رن پر پہلی تین وکٹیں لینے کے بعد بھی ہندستانی ٹیم بیک فٹ پر ہے۔
image