image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:34 Hrs(IST)
Sports

فرنچ اوپن: زیویریف سیمی فائنل میں پہنچے

پیرس، 07 جون (یو این آئی) الیگزینڈر زویریف نے بدھ کو کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچ ویری کو شکست دے کر فرنچ اوپن 2023 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 22ویں سیڈ نے کورٹ فلپ چیٹریئر پر ایچ ویری کو 6-4، 3-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ہولگر رونے یا کیسپر روڈ میں سے کسی ایک سے ہوگا۔
image