SportsPosted at: Oct 3 2023 10:54AM ہندوستان نے نیپال کو 203 رن کا ہدف دیا
ہانگزاو، 03 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان بمقابلہ نیپال کے کوارٹر فائنل کرکٹ میچ میں منگل کے روز ہندوستان نے اوپنر یشسوی جیسوال کے 49 گیندوں میں 100 رن اور رنکو سنگھ کے 15 گیندوں میں 37 رن کی شاندار کارکردگی کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 202 رن بنائے۔
چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
سلامی بلے بازوں یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔