SportsPosted at: Oct 3 2023 12:22PM ہندوستان نے نیپال کو 23 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ہانگزاو، 03 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان بمقابلہ نیپال کے کوارٹر فائنل کرکٹ میچ میں منگل کے روز ہندوستان نے یشسوی جیسوال کی 49 گیندوں میں 100 رن کی دھماکہ خیز اننگ اور اویس خان اور روی بشنوئی کی مہلک گیند بازی کی بدولت نیپال کو 23 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
نیپال 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 179 رنز بنا سکا اور اسے 23 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ہندوستان نے آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔