SportsPosted at: Dec 10 2023 4:40PM آندرے رسل کی ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسیبارباڈوس، 10 دسمبر (یو این آئی) آندرے رسل کی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی 20 سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔رسل کو آخری بار ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ 2021 میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں دیکھا گیا تھا۔ اس ٹی ٹوئنٹی بلے باز نے اپنے کیریئر میں 167 کے اسٹرائیک ریٹ سے تقریبا 8000 رنز بنائے ہیں۔