SportsPosted at: Sep 12 2024 7:34PM شمس ملانی اور تنوش کوٹیان کی ذمہ دارانہ اننگز سے انڈیا اے نے مقابلے میں واپسی کیاننت پور، 12 ستمبر (یو این آئی) شمس ملانی (ناٹ آؤٹ 88) اور تنوش کوٹیان (53) کی نصف سنچریوں کی بدولت 144 رنز پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات میں گھری ہندوستان اے نے مقابلے میں واپسی کرلی ۔ آج یہاں انڈیا ڈی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا اور 144 کے سکور پر چھ وکٹیں لے کر انڈیا اے کو مشکل میں ڈال دیا۔ پرتھم سنگھ (سات)، میانک اگروال (سات)، تلک ورما (10)، ریان پراگ (37) اور کمار کشاگرا (28) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔