SportsPosted at: Sep 12 2024 7:43PM مودی نے پیرا اولمپک کھلاڑیوں سے ملاقات کینئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس کے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور کھیلوں کے تجربے کے بارے میں جاننے کے لیے ان سے بات کی۔اس دوران پیرس پیرالمپکس میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں نے مسٹر مودی کو ٹی شرٹس، جوتے اور تیر جیسی اشیاء بطور تحفہ پیش کیں۔ پیرا آرچر ہرویندر سنگھ نے اپنا تیر وزیر اعظم مودی کو پیش کیا۔