SportsPosted at: Sep 12 2024 7:42PM ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے ہرا یاہولن بئیر (چین) 12 ستمبر (یو این آئی) موجودہ چمپئن ہندوستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل چوتھی جیت درج کی۔ آج چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے۔