SportsPosted at: Sep 13 2024 4:36PM انڈیا اے نے انڈیا ڈی کو سستے میں سمیٹ کر سبقت حاصل کیاننت پور، 13 ستمبر (یو این آئی) خلیل احمد اور عاقب خان کی شاندار گیندبازی کی بنیاد پر انڈیا اے نے جمعہ کو دلیپ ٹرافی کے تیسرے میچ میں ہندوستان ڈی کو 183 کے اسکور پر سمیٹ دیا اور اس کے ساتھ ہی انڈیا اے کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 107 رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ انڈیا اے نے کل کے 288 کے اسکور میں دو رن کے اضافے کے ساتھ دو وکٹ گنوا دیے۔ شمس ملانی (89) اور عاقب خان (0) کو ہرشیت رانا نے آؤٹ کر کے انڈیا اے کی اننگز 290 کے اسکور پر روک دی۔