SportsPosted at: Sep 13 2024 6:02PM مانڈویہ نے کی ریٹائرڈ کھلاڑیوں سے ری سیٹ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی اپیلنئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جمعہ کو پورے ملک کے ریٹائرڈ کھلاڑیوں سے 'ریٹائرڈ پلیئرز ایمپاورمنٹ ٹریننگ' (ری سیٹ) پروگرام کے لیے درخواست دیکر کھیلوں کے ماحولیاتی نظام میں فعال طور پر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا، "ریسیٹ پروگرام ہمارے ریٹائرڈ ایتھلیٹس کو پہچاننے اور انہیں بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے جنہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم تمام ریٹائرڈ کھلاڑیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی مہارتیں پیدا کریں، کھیلوں کی کمیونٹی سے جڑے رہیں اور ملک کے کھیلوں کے ورثے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔