SportsPosted at: Sep 14 2024 4:07PM اوڈیشہ نے ہاکی اروناچل کو 8-0 سے شکست دیجالندھر، 13 ستمبر (یو این آئی) اوڈیشہ کی ہاکی ایسوسی ایشن، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو ہاکی، ہاکی آندھرا پردیش، ہاکی کرناٹک اور ہاکی بنگال نے 14ویں ہاکی انڈیا جونیئر مینز چیمپئن شپ 2024 کے پانچویں دن اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ دن کے آخری میچ میں ہاکی جھارکھنڈ کے خلاف تمل ناڈو کا میچ ڈرا رہا۔ دن کے پہلے میچ میں ہاکی ایسوسی ایشن آف اوڈیشہ نے ہاکی اروناچل کو 8-0 سے شکست دی۔