SportsPosted at: Sep 14 2024 7:03PM پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12.8 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیلاہور، 14 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صرف 23 منٹ کی دو میٹنگوں میں 12.8 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اخبار 'ڈان' کے مطابق پہلا اجلاس 6 جولائی کو یہاں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہوا جبکہ دوسرا اجلاس گزشتہ جمعرات کو اقبال اسٹیڈیم میں ہوا۔ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تین اسٹیڈیمز کی بحالی کے لیے 12.8 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔