SportsPosted at: Sep 14 2024 7:37PM پنجاب ایف سی کیرالہ بلاسٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گیکوچی، 14 ستمبر (یو این آئی) پنجاب ایف سی (پی ایف سی) اپنی 2024-25 انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) سیزن کی مہم اتوار کو تھروونم میں کیرالہ بلاسٹرز کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سیزن کے شروع میں ڈیورنڈ کپ کے گروپ مرحلے میں مدمقابل ہوئیں اور کولکتہ میں سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوا، جس میں لوکا میجیسن اور محمد ایمن نے گول کیے تھے۔