SportsPosted at: Sep 14 2024 8:09PM چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیابنگلورو، 14 ستمبر (یو این آئی) بہار کے راجگیر میں 11 نومبر سے کھیلے جانے والے خواتین ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی خواتین ٹیم کی ممکنہ 33 کھلاڑیوں کے ناموں کا ہفتہ کو اعلان کیا گیا۔ یہ کھلاڑی 15 ستمبر سے 9 اکتوبر تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے قومی خواتین کے کوچنگ کیمپ میں شرکت کرے گی۔ اس کیمپ کو ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔