SportsPosted at: Sep 14 2024 10:47PM زونل ویٹ لفٹنگ مقابلے میں اوریا کا غلبہاوریا، 14 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے اوریا ضلع کے بدھونا قصبے میں سیکنڈری اسکول زونل ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میزبان ٹیم نے غلبہ حاصل کیا۔ گجیندر سنگھ پبلک انٹر کالج میں ہفتہ کو منعقدہ مقابلے میں اوریا ضلع سینئر اور جونیئر زمروں میں 15 گولڈ سمیت 25 تمغے جیت کر پہلے نمبر پر رہا جبکہ کانپور شہر 15 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور فرخ آباد آٹھ تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لڑکوں میں کانپور کے ہرشیت ورما نے سب سے زیادہ 175 کلو وزن اٹھایا جبکہ لڑکیوں میں اوریا کے کشیش مشرا نے سب سے زیادہ 95 کلو وزن اٹھایا۔