SportsPosted at: Sep 15 2024 1:46PM ہندوستانی اسٹار اسکواش کھلاڑی جوشنا چنپا ،جونیئرو سینئر ٹائٹل جیتنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی
نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی)اسکواش فٹنس کے لحاظ سے مشکل ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے اس لیے کم ہی لوگ اس کھیل کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
اس کھیل میں ہندستان کافی نمایاں مقام رکھتا ہے اوراسی وجہ سے ہندوستانی اسکواش کھلاڑیوں کو اپنے ملک کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی ملنا شروع ہوئی ہیں۔
دپیکا پالیکل، سورو گھوشل اور رہتک بھٹاچاریہ جیسے نوجوان پہلے ہی ہندوستان میں گھریلو نام کما چکے ہیں، جن میں اناہت سنگھ اور ابھے سنگھ شامل ہیں، ہندوستانی اسکواش کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔