SportsPosted at: Sep 15 2024 6:17PM دلیپ ٹرافی: انڈیا 'بی' بمقابلہ انڈیا 'سی' میچ ڈرااننت پور، 15 ستمبر (یو این آئی) کپتان رتوراج گائیکواڈ (62) اور رجت پاٹیدار (42) کی شاندار اننگز کے بعد اتوار کو دلیپ ٹرافی کے چوتھے میچ کے آخری دن انڈیا 'بی' بمقابلہ انڈیا 'سی' کا میچ ڈرا قرار دے دیا گیا۔ آج یہاں انڈیا 'سی' نے چار وکٹ پر 128 رن بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ بی سائی سدرشن (11)، رتوراج گائیکواڈ (62)، رجت پاٹیدار (42) اور ایشان کشن (ایک) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔