SportsPosted at: Sep 15 2024 6:28PM پٹھانیا نے کھیلوں کے مقابلے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازاچمبا (کاکیرا) 15 ستمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے اتوار کو گورنمنٹ ایکسیلنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، کاکیرا میں منعقدہ ضلع سطح کے انڈر 14 بچوں کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے 28 لاکھ 59 ہزار روپے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ ایکسیلنٹ سینئر سیکنڈری اسکول کاکیرا کے سائنس بلاک کا افتتاح بھی کیا۔مسٹر پٹھانیا نے کھیلوں کے مقابلے کے فاتحین اور ریاستی سطح کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔