SportsPosted at: Sep 15 2024 8:22PM برج موہن چھتیس گڑھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر بنےرائے پور، 15 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور ایم پی برج موہن اگروال کو چھتیس گڑھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔اتوار کو یہاں منعقد ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں مسٹر اگروال کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔اس موقع پر مسٹر اگروال نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں تیراکی کو بین الاقوامی سطح کا بنایا جائے گا اور ریاست کے کھلاڑیوں کے ذریعہ چھتیس گڑھ کا نام ملک اور دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کی جائے گی۔