SportsPosted at: Sep 15 2024 10:06PM نیرج نے ہاتھ میں فریکچر کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیابرسلز، 15 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار جیولن کھلاڑی عالمی چیمپئن نیرج چوپڑا نے ہاتھ میں فریکچر کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں مقابلہ میں حصہ لیا تھانیرج نے مقابلے کے بعد انکشاف کیا کہ وہ مقابلے کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران ان کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے نیرج نے کہا کہ پیر کو میں نے پریکٹس کے دوران خود کو زخمی کرلیا اور ایکسرے سے پتہ چلا کہ میرے ہاتھ میں فریکچر ہے۔