SportsPosted at: Sep 15 2024 11:41PM سائی شکتی اور مدھیہ پردیش خواتین ہاکی اکیڈمی نے اپنے میچ جیت لیےگوالیار، 15 ستمبر (یو این آئی) کھیلو انڈیا جونیئر ویمنز ہاکی لیگ 2024-2025 کے دوسرے دن اتوار کو سائی شکتی، پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی سونی پت، سینٹر آف ایکسی لینس جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش ویمنس ہاکی اکیڈمی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ دن کے پہلے میچ میں سائی شکتی نے جے بھارت ہاکی اکیڈمی کو 17-0 سے شکست دی۔ پورنیما یادو (2'، 19'، 59')، سکھویر کور (8'، 20'، 27'، 29'، 31'، 38')، کاجل (14'، 49')، کرونا منج (21'، گول سائی شکتی (25'، 30'، 39')، سیجل (51') اور کیپٹن نندنی (52') نے کیے تھے۔