image
Wednesday, Nov 13 2024 | Time 03:21 Hrs(IST)
Sports

بنگلہ دیش چھکوں کی بارش میں بہہ گیا، ٹی20- سیریز پر ٹیم انڈیا کا قبضہ

حیدرآباد، 12 اکتوبر (یو این آئی) سنجو سیمسن (111) اور سوریہ کمار یادو (75) کی دھماکہ خیز بلے بازی اور گیند بازوں کی قاتلانہ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے یہاں بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا ٹی 20 میچ یک طرفہ انداز میں 133 رنز سے جیت لیا۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 297 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم سات وکٹوں پر صرف 164 رنز بنا سکی۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پڑوسی ملک کے خلاف سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔
image