SportsPosted at: Oct 12 2024 11:47PM جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف آسان جیتدبئی، 12 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے کھیل کے ہر شعبے میں بنگلہ دیش کو بونا ثابت کیا اور ہفتہ کو آئی سی سی خواتین ٹی 20- ورلڈ کپ کا 16 واں میچ 16 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت لیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں پر 106 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے فتح کا ہدف 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ نے خطرناک گیند بازی کی اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو ہر رن کے لیے سخت جدوجہد کرنے پر مجبور کیا۔