image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:43 Hrs(IST)
Sports

جونیر عالمی كپ کیلئے یوپی کے 10 شہروں میں لگے گی اسکرین

لکھنؤ، 05 دسمبر (یو این آئی) لکھنؤ میں آٹھ دسمبر سے شروع ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے راست ٹیلی کاسٹ کے لئے اتر پردیش کے 10 شہروں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائی جائیں گی تاکہ لوگ کھیل سے لطف لے سکیں۔
ہاکی انڈیا نے بتایا کہ اتر پردیش حکومت اس عالمی کپ کے راست ٹیلی کاسٹ کے ریاست کے 10 شہروں لکھنؤ، میرٹھ، آگرہ، متھرا، علی گڑھ، رام پور، بنارس، الہ آباد، کانپور اور نوئیڈا ڈي اینڈ ڈي پرا سکرین لگائے گی۔
اس کے علاوہ لکھنؤ میں ہی 12 جگہوں پر ایل ای ڈی اسکرین لگائی جائیں گی تاکہ ریاست کی راجدھانی کے لوگ ورلڈ کپ کا بھرپور مزہ لے سکیں۔
image