image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 09:22 Hrs(IST)
Sports

رنگنا ہیرات میتھیوز کی جگہ کپتان مقرر

کولمبو ، 28 فروری (یو این آئی)سری لنکا نے تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیرات کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میتھیوز کی جگہ کپتان مقرر کردیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 38 سالہ ہیرات نے بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کا چیلنج لے لیا ہے۔
اینجیلو میتھیوز کو بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔
image