image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:39 Hrs(IST)
Sports

آفریدی الوداعی میچ پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں کھیلنے کے خواہشمند

لاہور ، 28 فروری (یو این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا الوداعی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہت بڑا ہے اور وہ اس حوالے سے پرجوش ہوں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا آخری میچ پاکستان میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کھیلنا چاہتا ہوں۔
شاہد آفریدی اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے مبینہ طور پر پی سی بی حکام سے رابطے میں تھے لیکن معاملات کو حتمی شکل نہ دی جاسکی اور پی ایس ایل کے دوران ہی انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
image