image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 04:18 Hrs(IST)
Sports

شاراپووا پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

لندن ، 28 اپریل (یو این آئی )2014 کے ومبلڈن اوپن کی فائنلسٹ یوجین بوچارڈ نے ماریا شاراپووا کی انٹرنیشنل ٹینس میں واپسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیٹر شاراپووا پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔
ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر روسی ٹینس اسٹار ماریہ شارا پوا پر دو سال کی پابندی عائد کردی کیونکہ ان کے خون کے نمونوں میں میلڈونیم نامی دوا پائی گئی تھی جس کا استعمال واڈا کے قوانین تحت ممنوع ہے۔
شاراپووا نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی جس کے بعد ان کی سزا میں کمی کر کے اسے 15 ماہ تک گھٹا دیا گیا تھا اور حال ہی میں ان کی جرمنی میں ہونے والے پورشے گرینڈ پرکس ٹورنامنٹ کے ساتھ ٹینس کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔
image