image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:19 Hrs(IST)
Sports

صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ

لندن ، 28 اپریل (یو این آئی ) انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر ظفر انصاری نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ہے اور اب وہ وکالت میں کیریئر بنائیں گے۔
آٹھ سال کی عمر سے انگلینڈ کی کاؤنٹی سرے سے منسلک ظفر انصاری نے کہا کہ دو دہائیوں تک کرکٹ کھیلنے اور سات سال پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے گزارنے کے بعد یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا لیکن میں نے کرکٹ کیریئر کے اختتام کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے اور بھی خواب ہیں جنہیں میں پورا کرنا چاہتا ہوں اور اب اسی غرض سے میں وکالت میں کیریئر بناؤں گا۔
image