image
Friday, Apr 26 2024 | Time 04:27 Hrs(IST)
Sports

پاکستانی کھلاڑیوں پر فیصلہ حکومت پر منحصر : گوئل

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) پرو کبڈی لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کے کھیلنے کے درمیان مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے صاف طور پر کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر انہیں بلا سکتے ہیں لیکن ان کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پر منحصر ہے۔
پرو کبڈی لیگ کی نیلامی میں 10 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کئے جانے کے بعد یہ مسئلہ پیدا ہوگیا کہ جب ہندستان اور پاکستان کے درمیان کھیل تعلقات کشیدہ ہیں تو اس کے کھلاڑیوں کو یہاں کی لیگ میں کھیلنے کی اجازت کس طرح مل سکتی ہے۔
گوئل نے کہاکہ آرگنائزر پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب تو کر سکتے ہیں لیکن یہ فیصلہ حکومت ہند کرے گی کہ کہ انہیں لیگ میں کھیلنے کی اجازت دینی چاہئے یا نہیں۔
image