image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 16:21 Hrs(IST)
Sports

سپر ٹروفيو سیریز میں ارمان كو تیسرا مقام

بريرام (تھائی لینڈ)، 22 مئی (یو این آئی) ہندستان کے اسٹار ریسر ارمان ابراہیم نے سپر ٹروفيو ایشیا سیریز میں بھی اپنی بہترین کارکردگی برقرار رکھی اور انجن میں خرابی کے باوجود چانگ انٹرنیشنل سرکٹ میں ہوئے مقابلے میں مسلسل دوسری بار پوڈیم پر جگہ بنا لی۔
انگلینڈ کے جیک بارتھولوميو کے ساتھ مل کر ایف ایف ایف ریسنگ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ارمان نے دوسری ریس میں اچھی کارکردگی کی اور کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسرے نمبر پر رہے۔
انہوں نے ریس کا آغاز متاثر کن طریقے سے کیا لیکن تیسرے لیپ میں سیفٹی کار باہر آ گئی اور اگلے دو لیپ تک میدان پر رہی۔
image