image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 15:11 Hrs(IST)
Sports

منجیت 75.50، راجیش 69، سندیپ 66 لاکھ میں نیلام

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) پرو کبڈی لیگ کے پانچویں سیزن کے لئے پیر کو یہاں ہوئی نیلامی میں ہندوستانی کھلاڑیوں پر جم کر دولت کی بارش ہو ئی اور منجیت چھلر کو 75.50 لاکھ، راجیش نروال کو 69 لاکھ اور سندیپ نروال کو 66 لاکھ روپے کی بھاری بھرکم قیمت ملی۔
نیلامی میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایران کی سب سے زیادہ دھوم رہی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں میں 10 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی رکھا گیا تھا لیکن نیلامی کے ابتدائی دور میں کسی بھی فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑیوں میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
image