image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:37 Hrs(IST)
Sports

سبزار احمد بٹ حزب المجاہدین کے رکن کیسے بنے!

JK - INSURGENCY SABZAR سری نگر ، 27مئی (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے معروف حزب المجاہدین کمانڈر سبزار احمد بٹ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے سال 2015 ء میں مہلوک حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
رٹھسونہ ترال کا رہنے والا سبزار احمد برہان وانی کا دیرینہ دوست اور بچپن کا ساتھی ہونے کے علاوہ حزب المجاہدین میں برہان وانی کے ساتھ کام کرنے کے دوران اُن کا دست راست بھی تھا۔
گذشتہ برس 8 جولائی کو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سبزار احمد اپنے دوست برہان وانی کے جانشین بن گئے تھے۔
image