image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 00:16 Hrs(IST)
Sports

کمبلے-کوہلی معاملہ کو مناسب طریقے سے سنبھالا نہیں گیا: گنگولی

کولکتہ، 28 جون (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں کرکٹ ایڈوائزی کمیٹی (کے اے سی ) کے رکن سوربھ گنگولی نےکوچ انل کمبلے اور کپتان وراٹ کوہلی کے تنازعہ پر پہلی مرتبہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو مناسب طریقے سے سنبھالا نہیں گیا۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ سلیکشن کی ذمہ داری سنبھال رہی کے ای سی نے ہی گزشتہ سال سابق کرکٹر کمبلے کو کوچنگ کا ضروری تجربہ نہ ہونے کے باوجود ترجیح دیتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کوچ مقرر کیا تھا۔
اس تین رکنی کمیٹی میں گنگولی کے علاوہ وی وی ایس لکشمن اور سچن تندولکر بھی شامل ہیں۔
image