image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:16 Hrs(IST)
Sports

پرو کبڈی میں بھی آئی پی ایل کی طرح ہوں گے پلے آف

ممبئی، 28 جون (یواین آئی) ويوو پرو کبڈی کے پچھلے چار ایڈیشنوں سے چلے آ رہےفارمیٹ کو پانچویں سیشن کے لئے پوری طرح بدل دیا گیا ہے اور اس میں بھی آئی پی ایل کی طرح پلےآف کھیلے جائیں گے۔
پرو کبڈی لیگ کمشنر انوپم گوسوامی اور بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن کے سی ای او دیوراج چترویدی نے بتایا کہ پانچویں ایڈیشن کا آغاز 28 جولائی کو حیدرآباد سے ہوگا اور اس کا فائنل 28 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل کی طرح کبڈی میں بھی پلےآف کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس میں تین کوالیفائنگ اور دو ایلیمنٹر کے بعد فائنل ہوگا۔
image