image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 18:43 Hrs(IST)
Sports

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دیا ریکارڈ ہدف

ناٹنگھم، 17 جلار (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے سامنے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جیت کیلئے 474 رنوں کا عالمی ریکارڈ کا ہدف رکھا جبکہ اس کے پاس میزبان ٹیم کو ڈھیر کرنے کے لئے دو دن کا وقت باقی ہے۔
مہمان جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرے دن کے ختم ہونے سے ٹھیک پہلے 104 اوور میں نو وکٹ پر 343 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہی اپنی اننگز کا اعلان کر دیا اور انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 474 رنوں کا ہدف رکھ دیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ نے دن کا کھیل مکمل ہونے سے قبل اپنی دوسری اننگز میں چار اوور کھیلے اور کسی نقصان کے بغیر ایک رن بنایا۔
image