image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:50 Hrs(IST)
Sports

شعیب اختر 6 سال کی عمر تک چلنے کے بھی قابل نہ تھے

راولپنڈی، 22 جولائی (یو این آئی) شعیب اختر بلا شبہ دنیا کے سب سے تیز ترین بالر رہے ہیں لیکن وہ 6 سال کی عمر تک چلنے کے بھی قابل نہ تھے۔
انہوں نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباؤ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا ۔
image