image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:33 Hrs(IST)
Sports

انعامات کی یکساں تقسیم نہ ہونے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات

لاہور ، 22 جولائی (یو این آئی) چمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستانی ٹیم کی پذیرائی کیلئے تقریبات کے انعقاد اور انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے لیکن انعامات کی یکساں تقسیم نہ ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
کھلاڑیوں میں اختلافات کا پہلا نظارہ اس وقت دیکھنے میں سامنے آیا جب بول نیٹ ورک نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا اور ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا جس میں سے ایک بڑا حصہ کپتان سرفراز احمد کیلئے رکھا گیا لیکن کپتان نے کھلاڑیوں کے حق میں کھڑے ہوتے ہوئے رقم کی یکساں تقسیم کا مطالبہ کیا جس سے یہ بات وہیں دب گئی۔
البتہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے منعقدہ تقریب اس سلسلے میں نقطہ آغاز ثابت ہوئی جہاں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا لیکن کپتان سرفراز اور فائنل کے مین آف دی میچ فخر زمان کو ایک کنال کا پلاٹ بھی دیا گیا جس پر کھلاڑیوں میں بے چینی صاف نظر آئی۔
image