image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 05:04 Hrs(IST)
Sports

گیل کا سنی لیونی کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر رقص

نئی دہلی ، 22 جولائی (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کرس گیل نہ صرف بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، بلکہ وہ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے بھی ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں۔
کرکٹ میچ کے دوران جیت کے بعد ’گینگنم اسٹائل‘ پر ڈانس ہو، یا پھر اسپورٹس خاتون رپورٹر کے ساتھ رومانوی باتیں کرنا، وہ ہمیشہ ہی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔
لیکن اب کے بار کرس گیل نے کرکٹ میچ کے دوران یا کسی خاتون صحافی کے ساتھ کوئی رومانوی بات نہیں کی، بلکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
image