image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:08 Hrs(IST)
Sports

ریلائنس قومی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ 30 شہروں میں

کوچی، 16 اگست (یواین آئی) 'ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس' کا مشہور قومی فٹ بال چیمپئن شپ بدھ کو یہاں شروع ہو گئی اور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نیتا امبانی نے یقین دلایا کہ جلد ہی ہندوستان کھیل کی دینا میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن نیتا امبانی نے ہندوستان میں کھیلوں کے لئے بنیادی سطح پر ایک مضبوط ڈھانچہ بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اس کے تحت نہ صرف بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں سے جڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی، بلکہ تمام لڑکے لڑکیوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے صحیح ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔
image