image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:34 Hrs(IST)
Sports

سری لنکا پر شکھر دھون کا قہر، ہندوستان کی شاندار جیت

سری لنکا پر شکھر دھون کا قہر، ہندوستان کی شاندار جیت

دامبولا،20اگست(یو این آئی) زبردست فارم میں چلنے والے اوپنر شکھر دھون(132ناٹ آؤٹ)کی طوفانی سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی(82ناٹ آؤٹ) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 197رنوں کی شاندارشراکت کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں اتوار کو9 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
شکھر دھون نے ٹسٹ سریز میں اپنے زبردست فارم کو پہلے ون ڈے میں برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کو یک طرفہ جیت سے ہم کنار کیا۔
شکھر دھون نے 90گیندوں پر ناٹ آؤٹ 132رنوں میں 20چوکے اور تین چھکے لگائے جب کہ وراٹ کوہلی نے 70گیندوں میں ناٹ آؤٹ82رنوں میں 10چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

image