image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:06 Hrs(IST)
Sports

سندھو کا دوسرے راونڈ میں اوکوہارا سے مقابلہ

ٹوکیو، ۲۰ ستمبر (یواین آئی) کوریا اوپن چیمپئن پی وی سندھو ، عالمی چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال ، کدامبی سری کانت ، ایچ ایس پرنے اور سمیر ورما نے جیت کے ساتھ شروعات کرتے ہوئے بدھ کو اپنے اپنے مقابلے جیت کر یہاں جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ۔
کوریا اوپن جیت کر اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی سندھو نے پہلے دور میں جاپان کی میناتسو میتانی کو تین گیموں کے مقابلے میں ایک گھنٹے چار منٹ میں 12 -21 ,21 -15 ,21 -17 سے ہرایا ۔
چوتھی سیڈ سندھو کا اگلا مقابلہ عالمی چیمپئن جاپان کی نوزومی اوکوہارا سے ہوگا جنہیں سندھو نے ہراکر کوریا اوپن کا خطاب حاصل کیا تھا۔
image