image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:46 Hrs(IST)
Sports

بی سی سی آئی نے دھونی کو پدم بھوشن کے لئے نامزد کیا

نئی دہلی، ۲۰ ستمبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی فاتح کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ملک کے تیسرے باوقار شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے نامزد کیا۔
بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ نے بتایا کہ بورڈ نے اس سال پدم بھوشن کے لئے صرف ایک ہی نام بھیجا ہے اور سبھی نے اپنی رضامندی سے دھونی کو منتخب کیا ہے۔
کھنہ نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ملک کو عالمی فاتح بنانے والے دھونی کو پدم بھوشن اعزاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
image