image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 18:55 Hrs(IST)
Sports

کوٹلہ سے چھن سکتا ہے ورلڈ کپ سیمی فائنل

کوٹلہ سے چھن سکتا ہے ورلڈ کپ سیمی فائنل

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) ایک بار پھر پریشانی میں ہے اور خدشہ ہے کہ غیر قانونی تعمیر کی وجہ سے قانونی تنازعہ میں پھنسنے کی وجہ سے فیروز شاہ کوٹلہ میدان آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں 30 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل مقابلے کی میزبانی گنوا سکتا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوٹلہ میں آر پی مہرا بلاک کو لے کر ڈي ڈي سي اے سےصفائی مانگی تھی اور کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنا جواب دینے کے لیے اتوار کی رات تک کی مہلت دی گئی تھی۔
لیکن طے ٹائم گزر جانے کے باوجود اس پر صورت حال صاف نہیں ہوئی ہے۔

image