SportsPosted at: Mar 25 2016 7:05PM آئی پی ایل ٹرافی اتوار کو راجدھانی میں
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹرافی اتوار کو راجدھانی کے ساکیت واقع سٹی مال پہنچے گی۔
یہ ٹرافی پنے، حیدرآباد اور رائے پور کے دورے کے بعد اب دہلی پہنچے گی۔
اس کے بعد یہ کولکتہ اور پھر اس کے بعد تین اپریل کو اپنے آخری پڑاؤ پر ممبئی جائے گی۔